پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کیا جائے - کوئٹہ عدالت کے جج کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-16

پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کیا جائے - کوئٹہ عدالت کے جج کی ہدایت

پاکستان کی ایک عدالت نے سکیورٹی تشویش کے جوازکو مسترد کردیا اور سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو حاضر عدالت کرنے پولیس کو ہدایت دی۔ عدالت نے بلوچ قائد اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ 30جولائی مقرر کرتے ہوئے پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کئے جانے کا حکم دیا۔ پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے مشرف کے خلاف ابتدائی فرد جرم پیش کیا۔ ساتھ ہی پولیس نے سکیورٹی خطرات کا جواز پیش کرتے ہوئے پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہ کئے جانے پر معذرت خواہی کی۔ جج محمد اسماعیل بلوچ نے فرد جرم قبول تو کیا تاہم انہوں نے سکیورٹی خطرات کی عذر داری مسترد کردی۔ ایک وکیل نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ساتھ ہی عدالت نے پرویز مشرف کو دوسرے ہی دن جج کے سامنے پیش کرنے، پولیس کرائم برانچ کو ہدایت دی۔ پرویز مشرف پر بگٹی کے قتل کی منصوبہ سازی کا الزام ہے۔ اکبر بگٹی اپنے قبیلہ کے سردار تھے جو 2006ء میں ایک فوجی کارروائی میں ہلاک ہوگئے۔ ان دنوں پرویز مشرف فوجی سربراہ ہونے کے علاوہ صدر پاکستان بھی تھے۔ مشرف نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے تاویل پیش کی کہ بگٹی فوجی کارروائیوں میں ہلاک نہیں ہوئے بلکہ ایک غار میں پر اسرار دھماکہ میں جاں بحق ہوئے جہاں وہ روپوش تھے۔ اطلاعات کے مطابق فوجی عہدیداروں کی ایک ٹیم بگٹی کی خودسپردگی کی بات چیت کرنے جونہی غار میں داخل ہوئی ایک زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں غار کے مہندم ہونے سے تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ بگٹی کے قتل کے الزام میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی ملوث ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں