جھارکھنڈ - تشکیل حکومت کے لیے ہیمنت سورین کی ریاستی گورنر سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-10

جھارکھنڈ - تشکیل حکومت کے لیے ہیمنت سورین کی ریاستی گورنر سے ملاقات

قائد جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) ہیمنت سورین نے آج یہاں ریاستی گورنر سید احمد سے ملاقات کی اور اس ریاست میں حکومت تشکیل دینے کےئلے دعویٰ پیش کیا۔ انہوں نے آج شام 5:30 بجے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور 43 ارکان اسمبلی کی تائید پر مشتمل ایک مکتوب ان کے حوالہ کیا۔ (ریاستی اسمبلی میں نشستوں کی جملہ تعداد 82ہے)۔ ہیمنت سورین کے ساتھ ان کے والد و صدر جے ایم ایم شیبو سورین، صدر پردیش کانگریس سکھدیو بھگت، آر جے ڈی قائدین اور آزاد ارکان اسمبلی بھی تھے۔ بعد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہیمنت سورین نے کہاکہ "ہم، ریاست کی ترقی کیلئے یکجا ہوئے ہیں"۔ 43ارکان اسمبلی میں مختلف جماعتوں کے ایم ایل ایز کی تعداد اس طرح ہے:۔ جے ایم ایم (18)، کانگریس(13)، آر جے ڈی (5) اور چھوٹی جماعتوں و نیز آزاد ارکان اسمبلی کی تعداد (7)۔ گورنر سے ہیمنت سورین کی ملاقات سے قبل تمام جماعتوں اور جے ایم ایم کے حامی ارکان اسمبلی کی میٹنگ منعقدہوئی جس میں ہیمنت سورین کو قائد منتخب کیاگیا۔ گذشتہ 18 جنوری کو بی جے پی زیر قیادت ارجن منڈا حکومت کے زوال کے بعد جھارکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کے بعد ہی سے جے ایم ایم، حکومت تشکیل دینے کی کوشش کررہی تھی۔ جے ایم ایم نے گذشتہ 8 جون کو ریاستی حکمراں اتحاد سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

Hemant Soren stakes claim to form government in Jharkhand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں