دہلی میں موسلادھار بارش - ٹریفک میں زبردست خلل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-21

دہلی میں موسلادھار بارش - ٹریفک میں زبردست خلل

Heavy rains lash Delhi
قومی دارالحکومت میں آج 10سال کے دوران پہلی مرتبہ تیز بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ میٹرو سرویس بند کردی گئی اور ایرپورٹ پر بھی پانی جمع ہوگیا۔ پانی جمع ہونے کی شکایت شہر کے کئی نشیبی علاقوں سے موصول ہوئی جبکہ بعض حصوں میں بارش کا پانی مبینہ طورپر فلیٹس کے زیریں حصوں میں گھس گیا ہے۔ ایک گھنٹہ کی بارش میں لگ بھگ تمام اہم سڑکوں پرابتری کا ماحول برپا ہوگیا جبکہ ٹریفک سگنلوں میں خرابی پیدا ہوگئی اور ڈرینج سسٹم بگڑ جانے سے سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئیں۔ شہر کے بعض حصوں میں درخت بھاری بارش کی تاب نہ لاکر اکھڑ گئے، جو بعض علاقوں میں برقی سربراہی میں خلل کا سبب ہوا۔ بڑے چوراہوں جیسے آئی ٹی او، لکشمی نگر، موتی باغ، کشمیری گیٹ، دوارکا پر بہت زیادہ ٹریکف دیکھنے میں آئی۔ دہلی میں 11:30 تا5:30 بجے 123ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Heavy rains lash Delhi; disrupt traffic, cause waterlogging

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں