ملک میں وبائی مرض میرس کے پھیلاؤ کا خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-18

ملک میں وبائی مرض میرس کے پھیلاؤ کا خطرہ

Middle East Respiratory Syndrome Coronavirus can cause fever, coughing and pneumonia
مشرقی وسطیٰ اور دیگر کئی ممالک میں سارس طرزکے وبائی بیماری "میرس [MERS]" کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر مرکز نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ خلیجی ممالک کا سفر کرنے والوں پر خاص نظر رکھی جائے۔ میرس دراصل مشرق وسطی سے مربوط تنفسی وبائی مرض ہے جس کی علامات بخار، کھانسی اور نمونیا ہے۔ یہ عارضہ بالک H1N1 یا سوائن فلو کی طرح ہے۔ دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے 45 سے زائد افراد فوت ہوچکے ہیں اور مشرق وسطیٰ ممالک میں متاثرین کی تعداد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی سعودی عرب میں ہوئی ہیں اور یہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سارس کی طرز کا یہ وائرس ایشیاء میں تیزی سے پھیل جائے گا۔ واضح رہے کہ 2003ء میں سارس وبائی مرض کی وجہہ سے تقریباً 800افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔ ہندوستان میں اب تک میرس کا ایک بھی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو سرکیولر جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرس ایک عالمی خطرہ بن چکا ہے چنانچہ مشرق وسطی، چین اور تائیوان سے آنے والے مسافرین کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ضروری ہے۔ خاص طورپر یہ دیکھا جانا چاہئے کہ کیا ان میں کسی طرح کے تنفسی عارضہ کی علامتیں پائی جاتی ہیں اور اگر ایسا ہوتو ان پر نظر رکھی جائے۔ وزارت نے انٹی گریٹیڈ ڈیز یس سرویلینس پروگرام (آئی ڈی ایس پی) کے تحت صحت سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو ایسے مریضوں پر نطررکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ دنیا بھر میں نمونیا کی شکل اختیار کرجاتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ ہر ضلع میں ایسے مریضوں کے جن میں H1N1 کی علامات پائی جاتی ہوں، نمونے منفی ہونے پر اسے نیشنل انسٹیٹوٹ آف وائرو لوجی، پونے اور نیشنل سنٹر فار ڈیزیس کنٹرول دہلی روانہ کیاجائے۔ ڈبلیو ایچ او کی انٹرنیشنل ہیلت ریگولیشن ایمرجنسی کمیٹی کا ایک اجلاس جنیوا میں منعقد ہورہا ہے جس میں میرس سے نمٹنے کے طریقے کار پر غور کرتے ہوئے مؤثر لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ ڈاکٹرس نے کہاکہ ہندوستان میں فی الحال اس وبائی مرض کے پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔ ملک بھر میں جاریہ ماہ اچھی بارش ہوئی جس کی وجہہ سے اس طرح کے وبائی امراض کا امکان باقی نہیں رہتا۔ تاہم سعودی عرب اور پڑوسی مشرقی وسطی ممالک کا سفرکرنے والوں کو زیادہ احتیاط برتنی چاہئے۔

Govt wakes up to MERS threat, asks states to keep vigil

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں