29/جون نئی دہلی ایجنسیاں
قومی اقلیتی کمیشن کے سربراہ وجاہت حبیب اﷲ نے کہاکہ وہ فوربس گنج پولیس فائرنگ کیس کا شخصی طورپر جائزہ لے رہے ہیں۔ امید ہے کہ متعلقہ فریقین کیلئے بھی قابل قبول حل دریافت کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے ساتھ بھی وہ اس مسئلہ پر ربط قائم کئے ہوئے ہیں۔ متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے ریاستی حکومت کی لاپرواہی سے متعلق سوال کے جواب میں وجاہت حبیب اﷲ نے بتایاکہ اس کیس پر عدالتی کمیشن نے ابھی تک کوئی رپورٹ داخل نہیں کی ہے لہذا یہی مسئلہ معاوضہ کی ادائیگی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ اقلیتی کمیشن نے مصالحتی کردار ادا کرنے کا بہار حکومت کو پیشکش کیا ہے۔ فوربس گنج میں 2سال قبل مظاہرین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیاتھا۔I am personally looking into Forebsganj case: Wajahat Habibullah
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں