عمارت کے مکینوں نے بتایا کہ اس دوران وہ سب اپنے مکانات میں بند ہو گئے تھے اور ٹیلی فون پر پولیس کو اطلاع دے دی گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے بندوق بردار اور پولیس کے درمیان بات چیت اور فائرنگ کے تبادلے کی آوازیں سنیں۔ سرکاری عہدیداروں اور عینی شاہدین کے بیان کے بموجب ہفتہ کی رات دیر گئے 42 سالہ پیڈرا وارڈاس نے بندوق کی نال پر دو افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور انہیں ان کے اپارٹمنٹ میں تین گھنٹوں تک حبس بےجا میں رکھا جبکہ اعلیٰ سطحی پولیس ٹیم عمارت میں داخل ہوئی اور اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یرغمالیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہیالیش کی پانچ منزلہ عمارت کے اپارٹمنٹس میں ملازم پیشہ افراد کی اکثریت ہے اور یہ عمارت میامی کے شمال مغربی مضافات سے شہر سے چند میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
Florida Shooting: 7 Dead In Hialeah Apartment Shootout
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں