دہلی - موٹر سائیکل کرتب بازی - پولیس فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-29

دہلی - موٹر سائیکل کرتب بازی - پولیس فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک

دہلی میں نہایت اعلیٰ سکیورٹی والے علاقہ میں خطرناک موٹر سائیکل کرتب بازی سے نوجوانوں کے گروپ کو باز رکھنے کی کوشش کے دوران پولیس نے فائرنگ کردی جس میں 19 سالہ نوجوان ہلاک اوردوسرا زخمی ہوا۔ صبح کی اولین ساعتوں میں اس علاقہ میں 150 موٹر سائیکلوں کے گروپ میں مسابقت کے مسئلہ پر تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ تشدد کو روکنے کیلئے فائرنگ کردی۔ یہ نوجوان اپنی موٹر سائیکل کرتب بازی روک کر رات 2بجے اور 2:15بجے کے دوران سنگ باری کرنے لگے تھے اس وجہہ سے بعض پولیس ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے ابتداء میں ہوا میں فائرنگ کی اور اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی کرن پانڈے کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ یہ نوجوان نشتہ میں دھت تھا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کا ایک گروپ پولیس سے متصادم ہوگیا تھا جوان نوجوانوں کو سڑکوں پر خطرناک کرتب بازی کرنے سے روک رہی تھی۔ جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو نوجوانوں نے سنگباری شروع کی اور مہلوک نوجوان کرن پانڈے پونت کی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا تھا۔

Stunt biker killed, another injured in firing by Delhi cops

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں