Egypt crisis india appeals peaceful resolution
ہندوستان نے مصر کی تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیا کہ وہ تشدد سے گریز کریں اور جمہوری اصولوں کا احترام کرتے وئے مصالحتی مذاکرات شروع کریں تاکہ فوج کی جانب سے دستور کی معطلی کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال پر قابو پالیا جاسکے۔ ہندوستان، مصر کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک بیان میں مصر کی عوام سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ قانون کی حکمرانی کا پاس و لحاظ کریں۔ دنیا کی عظیم جمہوریت ہونے کی حیثیت سے ہندوستان وہ واحد ملک تھا جس نے سب سے پہلے 25جنوری کے انقلاب مصر کا خیرمقدم کیا تھا۔ مصر کے ساتھ ہندوستان کے روایتی قریبی تعلقات رہے ہیں۔ اس ملک میں ہندوستان کے تقریباً 3000 شہری اور 50کمپنیاں موجود ہیں۔ ان کی حفاظت کیلئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ قاہرہ میں واقع سفارت خانہ سے مسلسل ربط رکھا گیا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں