الکٹرانک-حکمرانی میں آندھرا پردیش کو پہلا مقام حاصل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-24

الکٹرانک-حکمرانی میں آندھرا پردیش کو پہلا مقام حاصل

ریاستی چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے کہاکہ ای گورننس کو فروغ دینے اور اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے میں ملک گیر سطح پر ریاست آندھراپردیش سرفہرست (پہلا مقام حاصل) ہے۔ آج یہاں ای انڈیا کے زیر اہتمام ہائی ٹیکس کے مقام پر آئی ٹی اور آئی ٹی آلات سے متعلق منظم کردہ دو روزہ نمائش کا چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے افتتاح کیا۔ 2دن تک جاری رہنے والی اس نمائش میں شعب جات تعلیم، صحت، ای بینکنگ، ای گورننس و دیگر شعبہ کے کئی اسٹالس قائم کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں منعقدہ ایک سادہ لیکن پر اثر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ ان کی حکومت ریاست میں درمیانی افراد کے طریقہ کار ختم کردئیے اور انتہائی شفافیت کے ساتھ چلائے جانے والی می سیوا سنٹر کے ذریعہ روزانہ (150) مختلف نوعیت کی خدمات کیلئے دیڑھ تا دولاکھ حاصل ہونے والی درخواستوں کی یکسوئی کی جارہی ہے اور یہ تمام یکسوئیاں کسی تاخیر کے بغیر انجام دی جارہی ہیں۔ چیف منسٹر نے مزید کہاکہ می سیوا مراکز کے ذریعہ انجام دی جانے والی خدمات کسی کرپشن کے بغیر انجام دی جارہی ہیں اور اس سے قبل اپنے مسائل کی یکسوئی یا کسی ایک درخواست کی یکسوئی کیلئے کرپشن کی شکل میں ایک اندازہ کے مطابق دی جانے والی سینکڑوں کروڑ روپئے کے غریب عوام کو ہونے والے نقصانات سے نجات دلائی جارہی ہے۔ چیف منسٹر نے عوام سے دفتروں کے چکر کاٹنے کے بچائے رہنے کاموں کی انجام دہی کیلئے می سیوا مراکز پر (150) مختلف نوعیت کی خدمات سے بھرپور استفادہ کی پرزور اپیل کی۔ اس تقریب میں مسرس کے سیامبا شیواراؤ، مرکزی وزیر مسٹر پی لکشمیا ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے آئی ٹی کے ذریعہ ریاست کو حاصل ہونے والی ترقی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

E-Governance in Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں