غیرملکی سرمایہ کاروں کو شفاف اور منصفانہ نظام کا تیقن - مرکزی وزیر خزانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-12

غیرملکی سرمایہ کاروں کو شفاف اور منصفانہ نظام کا تیقن - مرکزی وزیر خزانہ

ہندوستان کے پیداواری شعبہ میں امریکی سرمایہ کاری کی خواہش کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہاکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار ماحول فراہم کرنے کی پابند ہے۔ چدمبرم امریکہ کے دورہ پر ہیں تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی ترقی کا قائل کرواسکیں اور انہیں سرمایہ کاری کی ترغیب دے سکیں۔ چدمبرم نے امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی انتظامی عہدیداروں اور چیف ایگزیکٹیوآفیسرس سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان میں سرمایہ کاری کے ٹھوس موقع سے واقف کروایا۔ انہوں نے امریکی شعبہ صنعت کی اہم شخصیات سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں ممالک کے مشترک مفاد میں ہے کہ ہندوستان ایک بڑی پیداواری معیشت بن جائے۔ شعبہ بزنس کے قائدین سے بشمول مائیکرو سافٹ، لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ اور آئی ایل ایف سی کے سی ای اوز اور اعلیٰ سطحی انتظامی عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے ان تمام کو منصفانہ شفاف اور غیر جانبدار نظام کا تیقن دیا۔ انہوں نے امریکی سینٹ کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔ رکن سنیٹ میکس باکس سے مالقات کے دوران چدمبرم نے کہاکہ ہندوستان میں بزنس کے موجودہ ماحول کے بارے میں چند اندیشے ظاہر کئے گئے ہیں لیکن حکومت نے جو پالیسیاں اختیار کی ہیں وہ عالمی تنظیم تجارت کے قواعد و ضوابط اور شرائط کی تکیل کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر فینانس سے سمجھا جاتا ہے کہ جامع ترک وطن اصلاحی قانون کے مسودے کی دفعات کے بارے میں ہندوستانی اندیشوں سے بھی پرزور انداز میں حکومت امریکہ کو واقف کروایا۔ یہ امریکی مسودہ قانون ماہرنان ایمگرینٹ ویزا کے حامل ہندوستانیوں کے بارے میں ہے۔ انہوں نے صدرنشین امریکی اگزم بینک فریڈیم ہوشبرگ اور دیگر سینئر عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ چدمبرم یہاں امریکہ۔ ہند بزنس کونسل کی سالانہ قیادت چوٹی کانفرنس میں کلیدی خطبہ دینے کیلئے مدعو کئے گئے ہیں۔ امریکہ کے وزیر فینانس جیک لو سے بھی اُن کی ملاقات مقرر ہے۔ امریکی کمپنیوں کے بزنس قائدین اور سی ای اوز نے قیمتوں کے تعین کی منتقلی اور دیگر معاملات پر مرکزی وزیر فینانس سے تبادلہ خیال کیا۔ چدمبرم نے اروند مایا رام کمیٹیکی سفارشات سے بھی کمپنیوں کے ایگزیکٹیوز کو واقف کروایا جس نے کئی شعبوں میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے ان سفارشات پر عمل آوری کیلئے حکومت ہند کے اقدامات سے بھی انہیں واقف کروایا۔ مایا رام کمیٹی نے اعلیٰ شعبہ جاتی حد کی تائید کی ہے۔ تقریباً تمام شعبوں بشمول دفاع، کثیر برانڈ ریٹیل اور مواصلات میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اعظم ترین حد میں اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ مرکزی وزیر فینانس کا دورہ ایک ایسے وقت ہورہاہے جبکہ روپئے کی قدر انتہائی پست ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

Chidambaram promises fair,transparent regime for foreign investors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں