Beijing airport bomb blast by paralyzed protestor
چین میں ایک معذور شخص نے مبینہ طورپر پولیس ظلم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج بیجنگ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر دھماکہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ خود زخمی ہوگیا اور یہاں سنسنی پھیل گئی۔ 34سالہ جی زہونگ مبینہ طورپر پولیس کی زدوکوب سے معذور ہوگیا تھا۔ اس نے پٹاخوں میں استعمال ہونے والے اجزاء سے دھماکو آلہ تیار کیا۔ اس نے اپنی شکایات پر مبنی ورقیہ حوالے کرنے کی کوشش کی لیکن اسے روک دیا گیا جس پر اس نے بم دھماکہ کردیا۔ سرکاری ٹی وی پر کہا گیا کہ دھماکے فوری بعد تشددسے متاثرہ صوبہ ژنجیانگ سے تعلق رکھنے والے ایغور مسلمانوں کو ایرپورٹ پر سفر سے روک دیا گیا۔ چین میں گذشتہ چند سال سے یہ صوبہ فسادات کا گڑھ بنا ہوا ہے اور ایغور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاراہ ہے۔ چین کی پولیس نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ علیحدہ پسند مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ نے اغواء کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ یہ تنظیم حالیہ عرصہ کے دوران صوبہ میں سرگرم ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں