پیاز کی قیمت میں 5 گنا ریکارڈ اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-18

پیاز کی قیمت میں 5 گنا ریکارڈ اضافہ

Hike in onion prices
پیاز کی قیمت میں گذشتہ ڈھائی سال کے بعد پہلی مرتبہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور یہ 24 روپئے فی کیلو تر پہنچ گئی۔ بتایا جتا ہے کہ سربراہی میں کمی اور رمضان المبارک کے دوران طلب میں اضافہ قیمت میں اضافہ کی ایک اہم وجہہ ہے ۔مہاراشٹرا کے لاسالگون میں جو ایشیاء کی سب سے بڑی پیاز کی ہول سیل مارکٹ ہے قیمت میں گذشتہ سال کے مقابلے 5گنا اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے وجہہ سے یہ اندیشے پیدا ہوگئے کہ ملک بھر میں پیاز کی چلر فروخت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی۔ دہلی میں چلر فروشی مارکٹ میں 30اور 35 روپئے فی کیلو کے درمیان رہی۔ ہول سیل قیمتیں میں اضافہ کی وجہہ سے قیمت مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ لاسالگون میں ایک سال قبل پیاز کی قیمت 4.70 روپئے فی کیلو تھی جبکہ آج 24روپے فی کیلو رہی۔ واضح رہے کہ صارفین پر پہلے ہی ٹماٹر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کا بوجھ ہے۔ مختلف ریاستوں میں شدید بارش کے سبب مؤثر سربراہی نہ ہونے کی وجہہ سے اس کی قیمت 50تا60روپئے فی کیلو پہنچ گئی ہے۔

Wholesale onion price jumps 5-times; to push up retail rates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں