Won't contest presidential poll, announces Zardari
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آج اعلان کیا کہ وہ جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جاریہ سال مئی میں ہوئے انتخابات میں شکست کے بعد قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں میں ان کی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہے۔ پاکستان میں ماہ سمتبر میں صدارتی معیاد ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب انہیں کوئی حق نہیں ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں مقابلہ کریں۔ 57سالہ مسٹر زرداری کو ستمبر 2008ء میں صدر منتخب کیا تھا جب ان کی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی حلیف جماعتیں اقتدار میں تھیں۔ انہیں قومی اسمبلی کے ساتھ بلوچستان، خیبر پختوانخواہ اور سندھ کے صوبوں میں اقتدار حاصل تھا۔ پی پی پی کو اب صرف صوبہ سندھ میں اقتدار ملا ہے۔ صدارتی انتخاب میں کامیابی کیلئے درکار ارکان کی تعداد اس کے پاس نہیں ہے۔ مستقبل کے منصوبوں کے تعلق سے زرداری نے کہاکہ اگر پارٹی ان سے سرگرم رول کی خواہش کرے تو وہ قیادت سنبھالیں گے۔ انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے تبادلہ خیال کے دوران کہاکہ اس مرتبہ انہیں صدارتی انتخابات میں مقابلہ کا حق نہیں ہے کیونکہ ہماری پارٹی کو اکثریت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی معیاد کے اگر پارٹی انہیں قیادت کا اہل سمجھے تو وہ یہ ذمہ داری نبھانے تیار ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں