پاکستان - پہلی بار ایک سکھ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-03

پاکستان - پہلی بار ایک سکھ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب

پاکستان میں پہلی مرتبہ سکھ اقلیت کے ایک قائد سردار رمیش سنگھ اروڑہ پنجاب اسمبلی کے رکن بن گئے۔ 1947ء میں پاکستان کے قیام کے بعد ایک سکھ پنجاب اسمبلی کے رکن بنے ہیں۔ سردار رمیش سنگھ اروڑا پنجاب کے نارواں ضلع سے تعلق رکھتے ہیں جو لاہور سے 80کیلو میٹر دور واقع ہے۔ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پہلے دن رمیش سنگھ نے دیگر 340 ارکان کے ساتھ رکنیت کا حلف لیا۔ رمیش سنگھ کو اقلیتی برداری کیلئے مختص نشست پر نامزد کیا گیا۔ 11مئی کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (نواز) مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ رمیش سنگھ سفید شلوار قمیص اور زعفرانی پگڑی پہنے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔ یکم جون سکھ برادری اور پاکستان کی دوسری اقلیت کیلئے اہم دن تھا۔ 1947ء کے بعد پہلی مرتبہ ایک سکھ نے پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ رمیش سنگھ نے کہاکہ وہ سکھوں کے تاریخی اور مذہب مقامات کی بحالی کیلئے جدوجہد کریں گے۔ ایکوکوئی پراپڑگی بورڈ کے توسط سے دوسرے مذاہب کے مقامات کو بھی بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان گرودوارہ پربندھک کمیٹی میں اصلاحات لائی جائیں گی اور اس کا ادارہ کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کی اقلیتوں کی خدمت کریں گے۔ ان کی پارٹی کا یہی مقصد ہے۔ رمیش سنگھ نے مسلم لیگ (نواز) کے قائد احسن اقبال کی ستائش کی کہ انہوں نے انہیں پنجاب اسمبلی کا رکن بنانے اہم رول انجام دیا۔ رحمن اقبال قومی اسمبلی میں نارووال ضلع کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اخبارات نے لکھا کہ پنجاب اسمبلی کیلئے رمیش سنگھ کی نامزدگی ایک تاریخی اقدام ہے۔ رمیش سنگھ جب اسمبلی میں داخل ہوئے تو کئی ارکان نے ان کا استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔ رمیش سنگھ کے رشتہ دار اور افراد خاندان رمیش سنگھ کی حلف برداری کے موقع پر اسمبلی میں موجود تھے۔

Pakistan's first Sikh Parliamentarian since partition takes oath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں