British nazis' swastika-daubing attack on mosque
نسل پرست تصویر بشمول نازی سواستک کے نشان انگلستان کے ریسٹ مڈ لینڈس کی مسجد کی دیواروں اور کھڑکیوں کے شیشوں پر اسپرے کے ذریعہ پینٹ کردئیے گئے۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جناح روڈ ورسسٹر شائر کی ریڈچ جامع مسجد کو نقصان پہنچانے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ اشرار زبردستی پھاٹک توڑ کرمسجد میں داخل ہوگئے۔ یہ ہنوز معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا کسی چیز کا سرقہ کیاگیاہے۔ ملک گیر سطح پر طلایہ گرد پارٹیوں کو نشانہ بناکر حملے کئے جارہے ہیں جس کی وجہہ سے پولیس نے اپنی طلایہ گردی میں شدت پیدا کردی ہے۔ شمالی ووسسٹر شائر پولیس کے سپرنٹنڈنٹ کیون پرسل نے کہاکہ پورے علاقے میں کئی مسجدوں پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ مساجد کے صدورنشین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں مقامی سیوک قائدین اور آزاد مشاورتی گروپ شرکت کریں گے تاکہ اپنی وابستگی اور پختہ ارادہ کا مسلمانوں کو یقین دلاسکیں کیونکہ مزید کسی بھی اس قسم کے واقعات کا انسداد ایسی کارروائیوں کے ذریعہ ہی ممکن ہوسکتا ہے اور اسی طریقہ سے حملہ آوروں کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہاکہ پولیس عہدیداروں نے اس علاقہ میں اپنی طلایہ گردی میں شدت پیدا کردی ہے اور خاص طورپر جامع مسجد پر پہرہ دیا جارہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اشرار نے پینٹ ایک زیر تعمیر عمارت سے حاصل کیا تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں