چین کے صوبہ سنکیانگ میں ہنگامہ آرائی - 27 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-27

چین کے صوبہ سنکیانگ میں ہنگامہ آرائی - 27 ہلاک

چین کے مغربی علاقے سنکیانگ میں ہنگامہ آرائی کے دوران 9 سکیورٹی ارکان اور 8 عام شہریوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تربان کے علاقے میں چہارشنبہ کی صبح پیش آیا۔ ملک کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا نے حکام کے حوالے سے بتایاہے کہ پولیس نے اس وقت فائرنگ کردی جب چاقوؤں سے مسلح مشتعل ہجوم نے پولیس اسٹیشنز اور مقامی حکومت کی عمارت پر حملہ کیا۔ ہنگامہ کرنے والوں نے لوگوں پر چاقو کے وار کئے اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگامہ آرائی میں 17 لوگ ہلاک ہوئے جن میں 9 سکیورٹی پرسونل اور 8 سیویلین شامل ہیں جس کے بعد ہنگامہ کرنے والے 10افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ژنہوا کے مطابق اس واقعے میں مزید تین افراد زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام نے کہاکہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب اسلحے کی تلاشی کے دوران ایک عمارت سے "دہشت گرد" نکلے لیکن مقامی لوگوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ ایک مقامی خاندان کا حکام کے ساتھ بہت عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہہ سے تشدد ہوا۔ لوگوں نے بتایاکہ حکام اس خاندان پر داڑھیاں منڈوانے اور خواتین کو پردہ نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے۔ سنکیانگ میں مسلم آبادی اقلیت میں ہے اور یہاں پر شدید نسلی فسادات ہوچک یہیں۔ مسلم اوغرا رہن چینی کمیونٹی کے درمیان کشیدگی رہتی ہے۔ اس شمال مغربی صوبے میں 2009ء کے فساد کے بعد سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔ یہ فساد سب سے بڑے مسلم اکثریتی گروہ اوغرا رہن چینی مہاجروں کے درمیان ہوا تھا۔ حکام کے مطابق اس فساد میں کم ازکم 200افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت ہنوں کی تھی۔ گذشتہ اپریل میں کاشغر میں پیش آئے ایک واقعہ میں 21افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Riots in China's Xinjiang region kill at least 27

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں