اسرائیل فلسطینیوں سے اپنا نزاع جلد ختم کرے - جان کیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-05

اسرائیل فلسطینیوں سے اپنا نزاع جلد ختم کرے - جان کیری

امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے اسرائیل سے کہاکہ وہ فلسطینیوں سے نزاع ختم کرنے بھرپور کوشش کرے، انہوں نے امریکہ کے قریبی حلیف اسرائیل کوخبردار کیا کہ فلسطین کے ساتھ نہ صرف نزاع حل کرنے کا وقت بھی ختم ہورہا ہے اور نزاع کے حل کے امکانات بھی ختم ہوتے جارہے ہیں۔ جان کیری نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں جو ہونے والا ہے وہ آئندہ چند دنوں میں ہونے والے حالات کے مطابق ہوگا۔ چند دنوں میں جو بھی ہوگا اس کی بنیاد پر آنے والے دہوں کی عکاسی ہوجائے گی۔ یعنی آئندہ چند دنوں میں جو بھی ہوگا وہی مستقبل کا مظہر ہوگا۔ جان کیری نے امریکی یہودی برادری گلوبل فورم کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ جان کیری نے کہاکہ اگر ہم اب ناکام ہوجائیں تو پھر ہمیں دوسرا موقع نہیں ملے گا۔ اس لئے کل کے قیدی کی مایوسی کا آج اہتمام نہیں ہونا چاہئے۔ اگر امن عنقا ہوجائے گا تو مستقل تصادم اور نزاع جاری رہے گا۔ جان کیری نے یہودی برادری سے کہاکہ اگر ہم سخت کوشش سے گریز کریں گے تو اس کے نتائج کو بھی محسوس کرلینا ہوگا۔ اس کے نتیجہ میں منفی حالات کا چکر چل پڑے گااور اس کے بعد دو مملکتی حل کا دروازہ بند ہوجائے گا۔ اس کے بعد 2مملکتی حل کا دروازہ بند ہوجائے گا۔ اس حل کو قبول کیا گیا ہے۔ ایک مملکتی حل ہمیں ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل کے وجود کو غیر قانونی قرار دینے کی جو مہم خاموشی سے چل رہی ہے وہ طاقتور ہوجائے گی۔ ان حالات میں اسرائیل کو ایک یہودی مملکت کی حیثیت سے برقرار رہنے یا پھر ایک جمہوری ملک بن جانے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس سے اسرائیل کے بانیوں کے خواہشات کی تکمیل نہیں ہوگی۔ آج جو تعطل کی کیفیت ہے وہ کل بھی نہیں رہنی چاہئے۔ اس نزاع میں کل جو ہونے والا ہے وہ آج کے حالات کے مطابق نہیں ہوگا۔ اگر فریقین مذاکرات کی میز پر آنے سے اتفاق نہ کریں تو فلسطینی اقوام متحدہ کے مزید دیگر اداروں تک رسائی حل کرلیں گی۔ اقوام متحدہ کے اداروں میں امریکہ کی بہتر سے کوششوں کے باوجود فلسطینی مزید تائید حاصل کرلیں گے۔ اس طرح فلسطینی کو اقوام متحدہ کے اندر قبولیت ہوتی چلی جائے گی۔ گذشتہ مرتبہ ہمیں صرف 9ووٹوں کی تائید ملی۔ فلسطینیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ اپنا معاملہ بین الاقوامی فوجداری تک لے جائیں گے۔ جان کیری نے کہاکہ امریکہ ہمیشہ اسرائیل کی پشت پر رہے گا اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا۔ بہتر عزائم کے ساتھ ہی ہم اسرائیل کے بہتر مستقبل کی امید کرسکتے ہیں۔

U.S. will drop peace process if Israelis, Palestinians aren't serious

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں