مسلم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں گے - ڈیوڈ کیمرون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-05

مسلم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں گے - ڈیوڈ کیمرون

برطانیہ کے بولووچ میں برطانوی فوجی لی رگبی کے قتل کے بعد حرکت میں آئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی بات کہی ہے۔ دہشت گردی سے نپٹنے کیلئے قائم کی گئی کابینی سطح کی ٹاسک فورس کی آج کی میٹنگ میں مسٹر کیمرون نے کہاکہ جس سڑی ہوئی دلدل سے یہ دہشت گردی پیدا ہورہی ہے اسے ہمیں صاف کرنا ہوگا تاکہ یہ مسئلہ جڑ سے ختم ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس کا مقصد ملک کے مدرسوں میں پروان چڑھ رہی سخت گیری کو روکنا ہوگا۔ ان مدرسوں سے سخت گیر اماموں کو ہٹاکر ان کی جگہ ایسے افراد کو مقرر کیا جائے گا جو برطانیہ کو سمجھتے ہوں۔ اس کے علاوہ خیرات پر بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سخت گیروں کو مل رہی مالی مدد کو روکاجاسکے۔ انٹرنیٹ سے بھی نفرت پھیلانے والے مواد کو ہٹانے کیلئے ضابطے بنائے جائیں گے۔ مسٹر کیمرون نے کہاکہ سخت گیروں کے تشدد پر اتر آنے اور دہشت گرد بن جانے کے بعد ہی ان کا تعاقب شروع کرنا کافی نہیں۔ ہمیں اس دلدل کو صاف کرنا ہوگا جس میں وہ پیدا ہوتے ہیں۔ ہماری یونیورسٹیوں میں موجود ان کے اڈوں کا صفایا کرنا ہوگا۔ ہمیں ان مراکز پر نظر رکھنی ہوگی جن پر سخت گیروں کا کنٹرول ہوگیا ہے۔ مسجدیں ان سخت گیروں کا کنٹرول ہوگیا ہے۔ مسجدیں ان سخت گیروں سے نجات چاہتی ہیں ہمیں بس ان کی مدد کرنے کیلئے آگے آنا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سال 2011 سے اب تک نفرت پھیلانے والوں کی ایک بڑی تعداد کو نکال باہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ سے بھی دہشت گردی کو فروغ دینے والے 5700 پیغامات ہٹائے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ بہرحال ان حوالوں سے اور بڑے اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ اس ملک میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والے نوجوان قاتل بن جاتے ہیں۔ ملک میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس پر سنجیدگی سے غو رو خوص کرنے کی ضرورت ہے۔

David Cameron: We will 'drain the swamp' which allows Muslim extremists to flourish

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں