سیٹلائیٹ آلات کے ساتھ ہندوستان کا سفر ممنوع - متحدہ عرب امارات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-14

سیٹلائیٹ آلات کے ساتھ ہندوستان کا سفر ممنوع - متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ہندوستان کا سفر کرتے ہوئے کوئی سٹلائٹ کمیونکیشن آلات جیسے تھورایااور ایریڈیم اپنے ساتھ نہ رکھیں۔ وزارت امور خارجہ میں محکمہ امور شہریان کے ڈائرکٹر عیسیٰ عبداﷲ مسعود ال کلبانی نے کل کہا کہ ہندوستان نے 2010ء سے اپنی سرزمین پر سٹلائٹ کمیونکیشن آلات کے استعمال پر امتناع عائد کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے آلات قبضہ میں رکھنے پر خاطی فرد قانونی طورپر جوابدہ رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس کا اطلاق آلہ کے حامل اور اگر کوئی وصول کنندہ بھی ہوتو دونوں پر ہوگا، مثال کے طورپر یہ آلات پوسٹل یا اسی طرح کی کوئی سرویس کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔

Don't travel to India with satellite devices: UAE warns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں