اسپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی تنازعہ کے پس منظر میں بی سی سی آئی کے سربراہ این سرینواسن نے تحقیقات مکمل ہونے تک الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال کے صدر جگموہن ڈالمیا نے عبوری صدر کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ سرینواسن نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں جیل میں محروس ان کے داماد گروناتھ میپن کے رول کی تحقیقات کے دوران بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی صدارت سے مستعفی ہونے سے اتفاق کرلیا تھا۔ پنجاب کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر آئی ایس بندرا نے بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کے بعد بتایاکہ ڈالمیا نے عبوری صدر کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ سرینواسن نے بتایاکہ تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ عبوری صدر کے جواز پر سوال اٹھاتے ہیں جبکہ بی سی سی آئی کے دستور سے اس کی اجازت نہیں۔
(پی ٹی آئی)
کرکٹ بورڈ کو چلانے کیلئے تشکیل دی گئی عبوری کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کے بعد جگموہن ڈالمیا نے بورڈ کے موجودہ صدر این سرینواسن کی تائید کی اور کہاکہ بورڈ کے اجلاس کو بیکار قرار دینا ناواجبی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرینواسن سے استعفیٰ طلب کرنا قبل ازوقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس پر کئے جانے والے تبصرہ ناواجبی ہیں۔ سرینواسن مشروط طورپر بورڈ کی صدارت چھوڑنے کیلئے تیار ہوگئے۔ مفاہمت کے تحت 4رکنی عبوری کمیٹی کے صدر کے طورپر ڈالمیا کا انتخاب بھی شامل ہے۔ ڈالمیا نے کہاکہ کمیٹی کے کسی فرد نے بھی سرینواسن سے استعفیٰ طلب نہیں کیا۔
Srinivasan steps aside, Dalmiya 'interim president'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں