ہوگنیکل میں دوبارہ رونق - سیاحوں کی آ مد میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-05

ہوگنیکل میں دوبارہ رونق - سیاحوں کی آ مد میں اضافہ

ہوگنیکل میں پھر سے رونق بارش کے ساتھ ہی سیاحوں کی آ مد میں اضافہ
گذشتہ دنوں ہو گنیکل کا ویری کے اطراف خوب بارش ہو ئی ۔چناچہ ہو گنیکل فالس میں پا نی کی آ مد کے سبب سیاحوں کی آ مد میں بھی کا فی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ ٹمل ناڈو کے اہم سیاحتی مقامات میں ہو گنیکل کی بھی ایک منفرد حیثیت ہے ۔کر نا ٹک ، کیرلہ اور آندھرا پر دیش کے علاوہ سیلم ، نا مکل ، ویلور ، کرشنگری ، ہسور ، دھر مپوری ، کنیا کماری ، ترچی جیسے اضلا ع سے بھی بہت سارے سیاح یہاں کے قدرتی و سائل سے لطف اندوز ہو نے اور پرسل (چھوٹی کشتی) میں بیٹھ کر پتھریلی کاویری دریا کا نظارہ کر نے اور روایتی مچھلی غذا سے شکم سیر ہو نے کے لئے یہاں کا رخ کر تے ہیں ۔ گذشتہ چند مہینوں سے گرمی اور دھوپ کی تمازت کی زیادتی اور برسات کے نہ ہو نے کی وجہ سے کا ویری میں پا نی سو کھ جا نے اورہو گنیکل میں پا نی نہ ہو نے کے سبب سیاحوں کی آ مد کم رہی ۔ اس لحاظ سے ہو گنیکل میں سیاحت سے متعلق جو تجارتیں تھیں ، وہ سب ڈھب ہو گئیں تھیں ۔ اس حال میں گذشتہ چند دنوں سے کرشنگری ، دھرمپوری اضلاع میں خوب بارش ہو رہی ہے ۔ دونوں اضلاع کے بہت سارے علاقوں میں تا لاب پرہو رہے ہیں ۔ اسی طرح کا ویری کے اطراف بھی بارش کی وجہ سے ہو گنیکل میں بھی پا نی کی آ مد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دریا سوکھ کر پھر دو بارہ پا نی دوڑ نے کی وجہ سے مٹی کے رنگ میں رنگ کر لا ل پا نی دوڑ رہاہے ۔ کل بیس ہزار سے زائد سیاح جمع ہو ئے اور پرسل میں گھومنے ، مساج کر نے کے بعدنہانے اور مچھلی کھا نے کا لطف حاصل کیا ۔ تقریباً ایک مہینہ کے بعد کل پہلی مرتبہ ہو گنیکل کا رونق دو بارہ بحال ہو تا نظر آ یا ۔

Hogenakkal falls in full capacity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں