کشمیر کے لیے 37 ہزار کروڑ کے تعمیر جدید پیکیج پر عمل کا جائزہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-22

کشمیر کے لیے 37 ہزار کروڑ کے تعمیر جدید پیکیج پر عمل کا جائزہ

اپنے دورہ جموں و کشمیر سے قبل وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج ریاست کیلئے37,000 کروڑ روپئے کی تعمیر جدید کے پیکیج پر عمل آوری کے موقف کا جائزہ لیا۔ یہ پراجکٹ ابھی زیر دوران ہے۔ وزیراعظم کا تعمیر جدید پراجکٹ ایکشن پلان جملہ 67پراجکٹس اور اسکیمس پر مشتمل ہے جو 11شعبوں پر میحط ہے۔ ان میں معیشت، انفراسٹرکچر کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے ان پراجکٹس پر عمل آوری کے ذمہ دار عہدیداروں کے ساتھ آج یہ جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔وزیراعظم 25جون سے ریاست کا 2روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ آج کے اجلاس میں یہ اطلاع دی گئی کہ اس ایکشن پلان کے تحت جملہ 34 پراجکٹس مکمل ہوچکے ہیں اور مزید 28 پراجکٹس پر کام جاری ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ جو پراجکٹس مکمل ہوچکے ہیں اور ان میں تمام گاؤں کو برقی کی فراہمی، مکمل خواندگی مہم کو کارگل، پونچھ اور ڈوڈا تک وسعت اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں آئی ٹی/بی پی او کی تربیت اور مہارتوں میں اضافہ کے پراجکٹس شامل ہیں۔ جو دیگر اسکیمیں مکمل ہوگئی ہیں ان میں 6نئے ڈگری کالجس کا قیام اور وادی کشمیر میں خواتین کیلئے 5 آئی ٹی آئیز کا قیام بھی شامل ہے۔ مکمل شدہ پراجکٹس میں عسکریت پسندی سے متاثرہ خاندانوں اور متاثرین کیلئے ریلیف و باز آبادکاری بھی شامل ہے۔ اس کے تحت کشمیری مہاجرین کیلئے 2کمروں کی تعمیر اور عارضی پناہ گاہوں کی فراہمی، تباہ شدہ مکانات کی مرمت وغیرہ بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 2004ء میں وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ کشمیر کے موقع پر 24,000 کروڑ روپئے کی لاگت کے اس منصوبہ کا اعلان کیا تھا جو اب اخراجات میں اضافہ کے سبب بڑھتے ہوئے 37,000 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

Prime Minister Manmohan Singh today reviewed the status of the Rs 37,000-crore reconstruction package for J&K state which is currently being implemented

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں