متحدہ عرب امارات - 100 ممتاز ہندوستانیوں کو فوربس کی تہنیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-19

متحدہ عرب امارات - 100 ممتاز ہندوستانیوں کو فوربس کی تہنیت

فوربس مڈل ایسٹ پہلی مرتبہ یو اے ای میں سرکردہ 100 ہندوستانی شخصیات کو تہنیت پیش کرتے ہوئے عوامی زندگی" سماج، کمیونٹیز اور بالخصوص بزنس میں اُن کے رول کا اعتراف کرے گا۔ ان غیر معمولی ہندوستانی شخصیتوں کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے جنہوں نے اس عرب خطے میں تجارتی دنیا میں استقلال سے کارہائے نمایاں انجام دئیے اور نئے معیارات قائم کئے ہیں، انہیں فوربس مڈل ایسٹ 25 جون کو اعزاز پیش کرے گا۔ مملکتی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل ششی تھرور اور سفیر ہند برائے یو اے ای ایم کے لوکیش اس خاص شام کیلئے مہمان خصوصی ہوں گے۔

Forbes Middle East to honour top 100 Indian leaders in UAE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں