بشرالاسد کے خلاف مسلمان لڑائی میں حصہ لیں - یوسف القرضاوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-03

بشرالاسد کے خلاف مسلمان لڑائی میں حصہ لیں - یوسف القرضاوی

عالم اسلام کے معروف مذہبی رہنما شیخ یوسف القرضاوی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف جاری جنگ میں باغیوں کا ساتھ دیں۔ اس دوران القصیر میں شامی فورسز اور باغیوں کے مابین جاری لڑائی میں شدت آتی جارہی ہے۔ قطر میں مقیم مصری نژاد عالم دین شیخ یوسف القرضاوی نے بالخصوص مشرق وسطی میں سکونت پذیر سنی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اسد حکومت کے خلاف جاری جہاد میں حصہ لیں۔ القرضاوی کی ویب سائٹ کے بقول، ہر وہ شخص جو جہاد کی استطاعت رکھتا ہے اور لڑسکتا ہے وہ شام جاکر ان لوگوں کا ساتھ دے، جو حکومت کی طرف سے جاری کارروائیوں میں مارے جارہے ہیں۔ اس بیان میں انہوں نے حزب اﷲ کو شیطانوں کی جماعت قرار دیا ہے۔ مشرق وسطی میں بعض ناقدین اور مبصرین سنی فرقے سے تعلق رکھنے انتہائی مقبول مذہبی رہنما شیخ یوسف القرضاوی کے اس بیان کو شیعہ۔ سنی تقسیم کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں۔ مسلمان اسکالرز کی بین الاقوامی فیڈریشن (IFMS) کے چےئرمین شیخ یوسف القرضاوی عرب بہار کے خاص اور نمایاں حامیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ القرضاوی نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ خدا ایسے لوگوں پر اپنا غضب اور لعنت بھیجے گا جو شامی صدر بشارالاسد کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ شامی عوام، حزب اﷲ کے سربراہ حسن نصر اﷲ کے خلاف سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے سنی مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ شام جائیں اور وہاں کے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Syria conflict: Cleric Qaradawi urges Sunnis to join rebels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں