اوکلاہاما میں ہلاکت خیز طوفان - 9 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-02

اوکلاہاما میں ہلاکت خیز طوفان - 9 افراد ہلاک

اوکلا ہاما شہر میں ہلاکت خیز طوفان بادوباران کے نتیجہ میں کم ازکم 9افراد ہلاک اور 100دوسرے زخمی ہوگئے۔ گذشتہ دنوں اس علاقہ میں ایک اور طوفان آیا تھا جس کے نتیجہ میں 34 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اوکلا ہاما کے میڈیکل آفس نے توثیق کی ہے کہ کم ازکم 9افراد اس طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ہے۔ اوکلا ہاما اسٹیٹ کے محکمہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ اوکلا ہاما سٹی علاقہ کے دواخانوں میں تقریباً 104افراد کا علاج کیا گیا ہے اوکلا ہاما ہائی وے پٹرول ٹروپربیٹسی رنڈولف کے بموجب ایک خاتون اور اس کا بچہ اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی کار ہائی وے پر الٹ ﷲئی۔ سارے علاقہ میں انتہائی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ حکام نے کہاکہ ماں اور بچے کے علاوہ مزید 7 افراد اس طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ کہا گیا ہے کہ یہ طوفان سنٹ لوئی مسوری جاتے ہوئے اپنا رخ موڑگیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اوکلا ہاما میں تقریباً 2لاکھ افراد برقی کے بغیر ہیں اس کے علاوہ مسوری اور الینوئیس میں بھی برقی منقطع ہے۔ شدید موسم کی وجہہ سے اس کی بحالی بھی ممکن نہیں ہو پارہی ہے۔ کہا گیا ہے کہ مستانگ شہر کا نصف حصہ میں بھی برقی منقطع کردی گئی ہے۔

At least nine dead after deadly tornadoes hit Oklahoma City region

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں