اسرائیل کا ہزاروں فلسطینیوں کو یروشلم سے جلاوطن کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-02

اسرائیل کا ہزاروں فلسطینیوں کو یروشلم سے جلاوطن کرنے کا منصوبہ

اسرائیلی حکام نے ایک نئی اسکیم کو منظوری دینے کا عندیہ دیا ہے کہ جس کے تحت مقبوضہ یروشلم میں بڑی تعداد میں فلسطینی گھروں اور عمارات کو مسمار کردیا جائے گا۔ یروشلم میڈیا سنٹر نے بتایا کہ نام نہاد یروشلم کی ضلعی کمیٹی برائے پلاننگ و تعمیرات نے مقبوضہ یروشلم میں مختلف وجوہات کی بناء پر 450 فلسطینی گھروں کو گرانے کا منصوبے کا اعلان کیا ہے اور اس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کو جلاوطن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سنٹر کے مطابق اسرائیل کی مقبوضہ یروشلم میں انہدامی پالیسی اسرائیل کی اس مقدس شہر کو صیہونیت میں رنگنے ایک منظم سازش ہے۔ اس علاقے کے رہائشیوں کو جلاوطن کرنا اور قدیم یروشلم اور مسجد اقصی کے قریب کے علاقوں میں آباد کاروں کی تعداد بڑھانے کا مقصد شہر کی آبادی کو بدلنا ہے۔ سنٹر کے مطابق اس وقت فلسطینی آبادی یروشلم بلدیہ کی کل آبادی کا 34فیصد ہے اور یہ 2040 تک 55فیصد تک پہنچ جائے گی جس کی وجہہ سے اسرائیلی حکام کو کئی یروشلم کے رہائشیوں کے نیلے اسرائیلی شناختی کارڈ واپس لینے پڑیں گے۔ سنٹر کے مطابق 2013 کے آغاز سے اب تک مقبوضہ یروشلم میں 40گھر تباہ کئے جاچکے ہیں۔

Israeli scheme to deport thousands of Jerusalemites

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں