تیانن من اسکوائر مظاہرین کو چین ہراساں نہ کرے - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-02

تیانن من اسکوائر مظاہرین کو چین ہراساں نہ کرے - امریکہ

امریکہ نے چین کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ ان تمام افراد کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ترک کردے جنہوں نے 1989ء میں جمہوریت کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا تھا۔ تیانن من اسکوائر مظاہرے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جس کی عنقریب24ویں سالگرہ منائی جانے والی ہے جس کی تاریخ 4جون ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان جین ساکی نے کہاکہ چین کو اس تاریخی مظاہرے کو کبھی فراموش ن ہیں کرناچاہئے، جہاں ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیاتھا۔ جین ساکی نے کہاکہ امریکہ ایک بار پھر چین کو یاد دہانی کروانا چاہتا ہے کہ اس تاریخی مظاہرے میں جن لوگوں نے شرکت کی انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ ترک کردے اور ساتھ ہی ساتھ وہ افراد جو ہلاک ہوگئے، گرفتار کرلئے گئے یا آج تک لاپتہ ہیں ان کے بارے میں بھی غور و خوص کرے۔ 24سال ایک طویل عرصہ ہوتا ہے اور اس دوران کئی ممالک کی تاریخ بدل چکی ہے۔ دنیا میں تبدیلی آچکی ہے اگر چین بھی ایک پرانے زخم کو ہمیشہ کرید تا رہے گا تو وہ زخم کبھی مندمل نہیں ہوگا بلکہ رستا ہی رہے گا۔

US call for full Tiananmen massacre disclosure angers China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں