3/جون کابل ایجنسیاں
طالبان کا ایک وفد ایرانی حکومت کی دعوت پر ایران پہنچا ہوا ہے۔ تہران حکومت کی دعوت پر ایران جانے والے طالبان وفد کے اس دورے کی تصدیق طالبان کے ترجمان نے بھی کردی ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے طالبان کے دورے کے بارے میں ایک ای میل مختلف ذرائع ابلاغ کو جای کی ہے۔ اس ای میل کے مطابق طالبان کا وفد ایران کے 2روزہ دورے پر تہران پہنچا ہوا ہے۔ اس بار ے میں علاقائی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ طالبان کو بات چیت کی دعوت دے کر تہران حکومت خطے میں ایک ثالث کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہے۔ قاری یوسف احمدی کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک وفد نے اختتام ہفتہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق ایک دوسرے وفد نے تہران میں منعقد ہونے والی ایک مذہبی کانفرنس میں شرکت کی۔ احمدی نے یہ واضح کیا کہ دوسرا وفد طالبان سے منسلک مذہبی علماء پر مشتمل ہے۔ قاری یوسف احمدی نے بتایاکہ طالبان کا سیاسی دفتر کسی بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس مناسبت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی ایک بہتر اپروچ ہے کیونکہ ماضی میں افغان جنگ کے خاتمے کیلئے جتنی بھی مذاکرتی کوششیں کی گئیں وہ بغیر کسی نتیجے کے ناکامی سے ہمکنار ہوچکی ہیں۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں