ایران میں اظہار خیال کی آزادی کو فروغ دینے امریکی اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-01

ایران میں اظہار خیال کی آزادی کو فروغ دینے امریکی اقدامات

امریکہ نے ایران میں اظہار خیال کی آزادی کو فروغ دینے سلسلہ وار اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں ٹکنالوجی اور ایسی خدمات شامل ہیں جن سے عرب قوم میں شخصی روابطہ کا قیام ممکن ہوسکے گا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان جین ساکی نے بتایاکہ ایک ایسے وقت جب کہ حکومت ایران ساری دنیا اور دیگر لوگوں کے ساتھ ایرانی عوام کے رابطہ کو منقطع کررہی ہے ایسے میں امریکہ، ایرانی عوام کی جانب سے ان کی ہمہ گیر انسانی حقوق بشمول اظہار خیال کی آزادی کے حق میں معاون کرنے کی کارروائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ایران کے عوام کو حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے بغیر ربط و ضبط قائم کرنے اور معلومات تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔ معلومات کی بے روک ٹوک منتقلی کو ممکن بنانے کیلئے امریکہ نے عمومی لائسنس جاری کئے ہیں جس کے ذریعہ ایران کو مخصوص خدمات، سافٹ ویر شخصی رابطہ کیلئییران کو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس لائسنس سے امریکی شہریوں کو اس بات کا موقع ملے گا کہ وہ ایران عوام کو محفوظ تر اور زیادہ عصری طرز کے شخصی مواصلاتی سازو سامان فراہم کریں تاکہ انہیں بیرونی دنیا میں ایک دوسرے سے ربط پیدا کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ عمومی لائسنس کا مقصد ایرانی عوام کو بااختیار بنانا ہے کیونکہ حکومت ایران نے معلومات تک رسائی کی کوششوں کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک فرد اور ایسی ایرانی تنظیموں پر تحدیدات عائد کردی ہیں جنہیں امریکہ، ایرانی عوام کے اظہار خیال کی آزادی پر تحدیدات عائد کرنے کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔ مزید برآں محکمہ خارجہ نے ان دیگر تقریباً 60ایرانی عہدیداروں اور دیگر افراد پر ویزا تحدیدات عائد کردئیے ہیں جنہوں نے ایران میں سیاسی استبداد سے مربوط حقوق انسانی زیادیتوں کے کمیشن میں حصہ لیا تھا۔ امریکہ کی نئی ویزا تحدیدات میں شامل لوگوں میں وزراء، فوج، انٹلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے عہدیدار، عدلیہ و عہدیداران جیل اور ایرانی انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کے عہدیدار شامل ہیں۔

US takes steps to promote free speech in Iran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں