Saudi King Leaves for Vacation in Morocco
خادم حرمین شریفین سعودی عرب کے شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز السعود سرکاری دورہ پر مراقش روانہ ہوگئے۔ اس طرح ان اطلاعات کی نفی ہوگئی کہ ان کی صحت خراب ہے۔ ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز السعود نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز، شہزادہ باندر بن خالد بن عبدالعزیز، شہزادہ عبداﷲ بن خالد بن عبدالعزیز، شہزادہ منعب بن عبداﷲ بن عبدالعزیز و دیگر کئی شہزادوں، شاہی خاندان کے متعدد ارکان، وزراء، سرکاری ذمہ داروں اور شہریوں کے ایک گروپ نے ملک عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز کو وداع کیا۔ گذشتہ عرصہ میں بھی شاہ عبداﷲ نے آپریشن کے بعد مراقش میں کچھ وقت گذارا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں