بی سی سی آئی صدر این سرینواسن کی عہدہ چھوڑنے شرائط
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے پیش نظر آئی پی ایل کے برہم چیرمین راجیو شکلا نے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد بی سی سی آئی صدر این سرینواسن پر ان کی تقلید کرنے دباؤ بڑھ گیا تاہم عہدہ سے چمٹے رہنے کی خواہش پر ڈٹے سرینواسن نے عہدہ چھوڑنے کے لئے بعض شرائط پیش کردئیے ہیں۔ بی سی سی آئی کا ایک ہنگامی اجلاس چینائی میں کل منعقد ہورہا ہے جس میں بحران حل کرنے کوئی اہم فیصلہ کیا جائے گا جس میں سرینواسن کا استعفیٰ بھی شامل ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق سرینواسن نے اشارہ دیا ہے کہ اگر بورڈ ارکان ان پر عدم اعتماد کا اظہار کریں تب ہی وہ عہدۂ صدارت سے استعفیٰ دیں گے۔ بی سی سی آئی سربراہ نے اپنے بعض مطالبات رکھے ہیں جس میں تحقیقات کے بعد کلین چٹ ملنے کی صورت میں عہدہ پر بحالی بھی شامل ہے۔
سرینواسن چاہتے ہیں کہ تحقیقات کی تکمیل تک انھیں قابل بھروسہ سمجھتے ہوئے عارضی طورپر دوسروں کا تقرر کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ششانک منوہر عہدۂ صدارت کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ سرینواسن نے کل مخلوعہ ہوئے 2 عہدوں پر تقرر کے لئے دوبارہ انتخاب کی بھی شرط عائد کی ہے۔ اسی دوران آئی پی ایل چیرمین راجیو شکلا نے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ انھوں نے چہارشنبہ کو کہا تھا کہ انھیں عہدہ برقرار رکھنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ شکلا نے کہا کہ ان کے عہدہ کی میعاد ایک سال ہے جس میں ہر سال تجدید ہوتی ہے لیکن اب وہ مسلسل تیسری میعاد کے لئے اعلیٰ ترین عہدہ رکھنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ بی سی سی آئی کے چینائی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اسپاٹ فکسنگ معاملہ سے پریشان صدر سرینواسن توقع ہے کہ چند شرائط پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیں گے جبکہ بورڈ میں وہ عملاً یکا و تنہا ہوکر رہ گئے ہیں۔ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل اور قمار بازی کے الزامات میں ان کے داماد کی گرفتاری کے پیش نظر ان سے بورڈ کی صدارت کا عہدہ چھوڑ دینے کے لئے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کو وقت سے پہلے طلب کرلیا ہے جبکہ سرینواسن نے آئندہ ہفتہ اس کے انعقاد کا منصوبہ بنایا تھا۔ نائب صدر بورڈ ارون جیٹلی اور جوائنٹ سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے آج ایک بیان میں صحافیوں سے کہا کہ ایک آدھ دن میں بعض "اہم " تبدیلی کا انتظار کریں لیکن ان کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی بی سی سی آئی کے فروغ کھیل منیجر رتناکر شیٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا "ورکنگ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس چینائی میں کل 11 بجے صبح منعقد کیا جائے گا۔" بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینواسن ہوسکتا ہے اجلاس میں عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیں ۔ انھوں نے بعض عہدیداروں سے اس مسئلہ پر بات کی ہے۔ آئی پی ایل کے صدر نشین راجیو شکلا نے بھی سرینواسن کے کل استعفیٰ دےئے جانے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا "کچھ اہم اعلان ہوسکتا ہے ۔ ایک دن اور انتظار کیجئے۔"
Spot-fixing: Rajiv Shukla resigns as IPL chairman
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں