استنبول احتجاج ختم کرنے عوام سے وزیراعظم اردغان کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-15

استنبول احتجاج ختم کرنے عوام سے وزیراعظم اردغان کی اپیل

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردغان نے آج دو ہفتے سے جاری اجتماعی مخالف حکومت بدامنی کا مرکز بنے ہوئے استنبول پارک کی تعمیر کے منصوبوں کو روک دینے سے اتفاق کرلیا، جسے احتجاجیوں نے مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ گذشتہ کئی دنوں سے جاری تعطل میں گشیدگیاں کم کرنے کا پہلا اقدام ہے جبکہ اسلام پسند حکومت کو اپنی ایک دہے طویل حکمرانی میں یہ سب سے بڑا چیلنج ہوگیا تھا اور اُس پر مغرب سے تنقیدیں ہورہی تھیں۔ غازی پارک میں احتجاجی دھرنا دینے والے سرکش مظاہرین کو "آخری انتباہ" دینے کے چند گھنٹوں بعد ہی اردغان نے احتجاجیوں کے کلیدی گروپ کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں نرمی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ بحران میں کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔ تقسیم یگانگت گروپ جسے احتجاجی تحریک کا سب سے زیادہ نمائندہ سمجھا جاتا ہے، اس کے ترجمان طیفون کرامن نے ٹیلی ویژن پر پیش کردہ ریمارکس میں کہا "آج رات کا مثبت نتیجہ وزیراعظم کی وضاحت ہے کہ یہ پراجکٹ جاری نہیں رکھا جائے گا تاکہ وقتیکہ قطعی عدالتی فیصلہ ہوجائے"۔ غازی پارک کے 600 درختوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے پرامن دھرنا 31 مئی کو ظالمانہ پولیس کارروائی کا سبب بن گیا اور پھر یہ مسئلہ دیکھتے ہی دیکھتے اردغان اور ان کی برسر اقتدار جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے خلاف برہمی میں تبدیل ہوگیا جبکہ اے کے پی کو مسلسل آمریت پر عمل پیرا پارٹی کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔ غازی پارک کے ری ڈیولپمنٹ کو معرض التواء رکھتے ہوئے عدالتی فیصلے کی تعمیل کرنے کے وعدے کو احتجاجیوں کی جیت قرار دیتے ہوئے ستائش کی جارہی ہے۔ احتجاجیوں نے قبل ازیں پارک کے تخلیہ کے عوض میں اس مقام پر خلاف عثمانیہ دور کے ملٹری بیرکس کی دوبارہ تعمیر کے منصوبوں پر ریفرنڈم منعقد کرنے کیلئے اردغان کی پیش کش مسترد کردی تھی۔ 4گھنٹے طویل ایمرجنسی میٹنگ کے بعد نائب وزیراعظم حسین سالک نے کہاکہ حکومت اس پراجکٹ پر عدالت کے فیصلے کا احترام کرے گی۔

Turkish PM urges protesters to leave Istanbul park

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں