مصر - سعودی عرب - 6 بلین سعودی ریال مالیت معاہدہ پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-03

مصر - سعودی عرب - 6 بلین سعودی ریال مالیت معاہدہ پر دستخط

سعودی عرب اور مصر نے اپنے برقی گرڈس کو مربوط کرنے کیلئے 6بلین سعودی ریال مالیت کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان برقی کی تجارت کی اجازت ہوگی۔ مملکت کی سرکاری کمپنی سعودی الکٹریسٹی اور مصر کی برقی کمپنی ایجپشن الکٹرک ہولڈنگ کمپنی 3000 میگا واٹ کی لاگت میں حصہ دار ہوں گے۔ برقی گرڈ کو مربوط کرنے کیلئے سمندر کے اندر20 کیلو میٹر تک کیبل نصب کئے جائیں گے۔ مصر کے وزیر برقی احمد مصطفی امام نے کہاکہ مربوط کرنے کا پراجکٹ توقع ہے کہ 2تاڈھائی سال میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مصر لاگت کا 40فیصد اور مابقی 60 فیصد سعودی عرب ادا کرے گا۔ سعودی وزیر برائے برقی عبداﷲ بن عبدالرحمن الحسین نے کہاکہ جب پراجکٹ کی تکمیل ہوگی 14عرب ممالک کے برقی گرڈس کو موثر انداز میں مربوط کیا جائے گا۔

Saudi and Egypt sign $1.6 billion deal to link power grids

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں