Tamil Nadu SSLC results: CHSS Student Salma Haseena on Top
چینائی میں ایس ایس ایل سی امتحانات منعقدہ مارچ؍اپریل میں ایس سے سلمی حسینہ نامی مسلم طالبہ نے سارے چینائی کے اسکول میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے 500 کے منجملہ 491 نشانات حاصل کئے ہیں۔ سلمی حسینہ سدرن ریلوے میں جونیر انجینئر کی دختر ہیں۔ دوسرے نمبر پر چینائی سے تعلق رکھنے والی این مریم ابراہم رہیں جنہوں نے 490 نشانات حاصل کئے ہیں۔ ایک کار پینٹر کنی اپن کی دختر کے یوا رانی نے بھی دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ چار طلبہ ای مرسی جیبرانی، بلیو حبیبا سیلوی، ایم وجئے اور بی بابالن نے 488 نشانات کے ساتھ مشترکہ طورپر تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ نتائج کا کل اعلان کیا گیا تھا۔ چینائی کے اسکولس سے تعلق رکھنے والے جملہ 8,788 طلبہ نے اس بار ان امتحانات میں کامیابی حاصل کی جو تناسب 91.47 فیصد رہا ہے۔ نتائج حسب روایت رہے اور لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کرلی۔ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 93.7 فیصد رہا۔ چینائی کارپوریشن کی جانب سے چلائے جانے والے تمام 26 اسکولس کی طالبات نے ان امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم کارپوریشن کے15 اسکولس کے لڑکوں کو ہی کامیابی مل سکی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں