دہلی یونیورسٹی - معذور طلبہ کو خصوصی سہولیات مہیا کرانے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-02

دہلی یونیورسٹی - معذور طلبہ کو خصوصی سہولیات مہیا کرانے کا منصوبہ

دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) نئے تعلیمی سیشن میں آنکھوں سے کمزور اور جسمانی طور سے معذور طلبہ کو لیاپ ٹاپ اور دیگر سامان دینے جارہا ہے۔ معذور طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں کسی طرح کی کوئی دقت نہ ہو، اس کیلئے ساری تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ یکساں مواقع سیل کے اسپیشل ڈیوٹی افسر ڈاکٹر بپن تیواری نے بتایاکہ اس سال آنکھوں سے کمزور اور جسمانی طورپر سے معذور طلبہ کو لیاپ ٹاپ دینے کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ نئے سیشن کے 4 سالہ کورس میں داخلہ لینے والے جسمانی طور سے معذور طالب علموں کو ان کی ضرورت کے مطابق لیاپ ٹاپ میں سافٹ وےئر اور دیگر تکنیکی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ اسپیشل ڈیوٹی افسر نے بتایاکہ ان طالب علموں کیلئے خصوصی آلات کا انتظام یکساں مواقع سیل میں کیا گیا ہے۔ ان آلات میں وائر لیس، ایف ایم اسسٹیو لسنگ ڈیوائز، فٹ پیڈل ماؤس، ماوتھ اسٹک، ٹریک بال ماؤس، ڈی سی بک ریکارڈ اور پلےئر، انسٹینٹ ریڈنگ ڈیوائز۔ کلیٹ ریڈر، ریفریشر یبل بیرل ڈسپلے پر جم سی سی ٹی ٹی میگنی فائر، لارج پرنٹ کی بورڈ، ون ہینڈ کی بورڈ سمیت کئی دیگر آلات شامل ہیں۔ محکمہ اس بات کا خاص خیال رکھے گا کہ تعلیم کے حصول کیلئے کسی طالب علم کو پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔ طالب علموں کو جدید سہولیات سے جوڑنے کیلئے آلات اور دیگر اشیاء کیلئے دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے ایک کروڑ 80لاکھ روپئے کی منظوری دے دی ہے۔ جس سے طالب علموں کی ضرورت کے سامان لئے جاسکتے ہیں۔ داخلے کے وقت جسمانی طور سے معذور طلبہ کو کسی طرح کی کوئی دقت نہ ہو، اس کیلئے ڈی یو انتظامیہ نے پہلے ہی کالجوں کو ہدایت اور رہنما اصول جاری کردئیے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ طالب علموں کی ضرورت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈی یو کے آئی سی ٹی ٹریننگ سنٹر کے ساتھ معذور طلبہ کو نئی ٹکنالوجی سے جوڑنے کیلئے سافٹ وےئر اور ڈیوائس فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جدید ٹکنالوجی سے منسلک نصابی مواد جیسے ٹاکنگ بک، بریل اور ای ٹیکسٹ بک طالب علموں کو مہیا کرائی جائیں گی۔ طالب علموں کو مستقبل میں روزگار کے مواقع ملیں گے اس لئے کیرئیر گائیڈنس اور کونسلنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

Delhi University proposes special aid for disabled

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں