سائنا نیہوال سنگاپور اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-21

سائنا نیہوال سنگاپور اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل

ہندوستان کی سرکردہ خاتون بیاڈمنٹن کھلاڑی اور سیکنڈ سیڈ سائنا نیہوال نے ایک زبردست مقابلے میں جاپان کی ایریکو ہیرو سے ایک گھنٹے ایک منٹ تک چلنے والے میراتھن مقابلے میں 16 ۔21، 21۔16، 21۔9 سے شکست دے کر سنگاپور اوپن بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ سائنا نے پہلے گیم میں ہارنے کے باوجود اپنی بہترین کارکردگی اور تجربے کو بروئے کار میں لاتے ہوئے مقابلے میں شاندار واپسی کی اور کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔جہاں ا ن کا مقابلہ انڈونیشیا کی لیندا وینی فینیتری سے ہوگا۔ سائنا کا فینتری کے خلاف 1-0کا ریکاڑد ہے۔ بیاڈمنٹن کی عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام کی حامل سائنا نیہوال کو جاپانی کھلاڑیوں کو ہرانے کیلئے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑا۔ سائنا نیہوال سنگاپور اوپن سے پہلے انڈونیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں اور اس سے قبل تھائی لینڈ اوپن کے کوارٹرفائنل میں ہار گئیں تھیں۔ ٹورنمنٹ کے سنگلس زمرے کے مقابلوں میں وی سائی پرنیت کو پری کوارٹر فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ملیشیا کے وے ای پین جانگ نے کوالیفائر پرنیت کو ترپن منٹ کے کھیل میں 21-17, 17-21, 21-16 سے شکست دی۔ مردوں کے ڈبلس زمرے میں پرنب چوپڑہ اور اکشے دیوالکر کی جوڑی کو بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مردوں کے سنگلس زمرے میں ساتویں سیڈ پرو پلی کیشپ کل جاپان کے تاکوما یوویدا سے ایک گھنٹے گیارہ منٹ میں ہار گئے تھے۔ جاپانی کھلاڑی نے یہ میاچ 18-21, 22-20, 21-15 سے جیتا۔ مردوں کے سنگلس زمرے میں ہندوستانی چیالنج اسی کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔ سائنا نیہوال نے اپنے پورے میاچ کے دوران 15اسمیاش ونر اور 13 نیٹ ونر لگائے۔ جبکہ ہیروشے نے 7 اسمیاش ونر اور 11نیٹ ونر لگائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے گیم میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ جہاں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 14-14تک برابری تھی۔ ہیروشے نے یہ سیٹ 21-16 سے جیت کر اسٹیڈیم میں موجود تمام لوگوں کو حیران کردیا۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ سائنا نیہوال کو اس میاچ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہندوستانی کھلاڑی نے دوسرے گیم میں 12-12 کی برابری کے بعد شاندار واپسی کی۔ کوارٹر فائنل میں سائنا کا مقابلہ دنیا کی تیرہویں نمبر کی کھلاڑی فینتری سے ہوگا۔

Saina Nehwal reaches Indonesia Open quarter-finals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں