SA groups want Obama arrested for war crimes
جنوبی افریقہ میں مسلم وکلاء کی تنظیم نے امریکی صدر بارک اوباما کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بارک اوباما جمعہ کے دن جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ بارک اوباما نسل کشی اور جنگی جرائم کے جرم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ مسلم ممالک میں انہوں نے غیر قانونی ڈرون حملوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے بے شمار افراد کو ہلاک کیا ہے۔ ان کی گرفتاری اور ان کے خلاف نسل کشی و جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کیلئے یہ جرائم کافی ہیں۔ اوباما کے دورہ جنوبی افریقہ کے خلاف تقریباً 15 تنظیمیں محد ہوتے ہوئے مہم چلارہی ہیں۔ انہوں نے اوباما کے دورہ کے موقع پر بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہرے کا منصوبہ بنایا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں