پنجاب صوبائی بجٹ - جماعت الدعوۃ کے لیے کروڑوں روپے مختص - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-19

پنجاب صوبائی بجٹ - جماعت الدعوۃ کے لیے کروڑوں روپے مختص

2008ء کے دوران ممبئی پر دہشت گرد حملے کرنے والی ممنوعہ دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کی سرپرست تنظیم جماعت الدعوۃ کو وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت پنجاب صوبائی حکومت نے رواں مالیاتی سال کے دوران 61ملین روپئے بجٹ میں مختص کئے ہیں۔ جماعت الدعوۃ کے سب سے بڑ ے مرکز "مراکز طیبہ" کو 2013-14 کے سالانہ بجٹ میں گرانٹ ان ایڈ کے طورپر 61ملین روپئے مختص کئے گئے تھے۔ علاوہ ازیں صوبائی حکومت نے اس مرکز میں "نالج پارک" کے قیام کیلئے 350ملین روپئے بھی مختص کئے ہیں۔ نواز شریف کے بھائی اور پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شریف کی حکومت نے گذشتہ روز صوبائی اسمبلی میں یہ بجٹ دستاویز پیش کئے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مرید کے مرکز چیف اڈمنسٹریٹر کو 61.35 ملین روپئے کی امداد جاری کی گئی ہے۔ جماعت الدعوۃ کا مرکز لاہور کے مضافاتی علاقہ مرید کے میں واقع ہے۔ وزیر فینانس مجتبی شجاع الرحمن نے اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران کہاکہ صوبائی حکومت مرید کے میں نالج پارک قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پارک اور دیگر ترقیاتی اقدامات کیلئے 350 ملین روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جماعت الدعوۃ کی محاذی تنظیم لشکر طیبہ کو ممبئی حملوں کے بعد دہشت گرد قرار دئیے جانے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے مریدکے مرکز پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ 2008ء کے دوران بھی پنجاب کی صوبائی حکومت نے جس پر پی ایم ایل (ن) کی فائز کی اس تنظیم کو فنڈ فراہم کیا تھا اور اپنے سالانہ بجٹ میں بھاری رقم مختصں کی گئی تھی۔ 2009-10 میں حکومت نے جماعت الدعوۃ کے تحت مختلف اداروں کیلئے 82ملین روپئے فراہم کئے تھے۔ 2010-11 میں چیف منسٹر شہباز شریف نے اپنے اختیار تمیزی استعمال کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے مختلف اداروں کودو مختلف گرانٹس مختص کئے تھے۔ حکومت نے مرکز طیبہ پر6تنظیموں کیلئے 79.77 ملین امداد جاری کی تھی۔ اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں جماعت الدعوۃ کے اسکول نظام کیلئے 3ملین روپئے مختص کئے گئے تھے۔

Pak's Punjab govt allocates millions of rupees for Hafiz Saeed's Jamaat-ud-Dawa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں