پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملے بند کرانے پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-19

پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملے بند کرانے پر غور

وزیراعظم نوازشریف کے مشیر خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے بتایاکہ پاک۔افغان سرحدپر واقع پاکستانی قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملے بند کرنے کیلئے ایک نئی پالیسی مرتب کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستانی مقتدر اعلیٰ کی خلاف ورزی اوردہشت گردی کے خلاف مہم کیلئے ضرر رساں ہیں۔ توقع ہے کہ ہم نئی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر ڈرون حملوں کا سلسلہ بند کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں( قومی اسمبلی) میں ڈرون حملوں پر توجہ دہانی نوٹس کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایاکہ حکومت اس پر نہایت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ قبل ازیں پاکستان کئی بار امریکہ سے اس کی شکایت درج کراچکا ہے اور تمام پلیٹ فارمس پر یہ مسئلہ چھڑا جاتا رہے گا۔ سرتاج عزیز کو وفاقی وزیر کا رتبہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جان کیری جلد ہی دورہ پاکستان پر آنے والے ہیں اور بلاشبہ ان سے بھی اس کی شکایت کی جائے گی کہ ڈرون حملے پاکستان سالمیت اور اس کے مقتدر اعلیٰ کیلئے چیلنج ہیں۔ علاوہ ازیں دہشت گردی کے خلاف مہم کو اس سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ سرتاج عزیز نے یاد دہانی کرائی کہ حلف لینے کے بعد اپنے اولین خطاب میں ہی ڈرون حملوں کی مخالفت کی تھی۔ علاوہ ازیں 7 جون کو بھی اس کے خلاف زبردست احتجاج کا مظاہرہ کیا جاچکا ہے۔ عزیز نے ڈرون حملوں کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہاکہ 2010 میں 115، 2011 میں 62، 2012ء میں 45ڈرون حملے ہوچکے ہیں۔ نئی حکومت کی باگ دوڑ سنبھالے جانے کے بعد سے ایک ڈرون حملہ ہوا ہے۔ سرتاج عزیز نے بتایاکہ اب دھمکیوں کے بجائے اس مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی راہ میں بھی ڈرون حملے رکاوٹ بن رہے ہیں۔ بہت دنوں سے ایسی اطلاعات عام ہورہی ہیں کہ نہ صرف پاکستانی افواج بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت سابق حکومت، خفیہ طورپر امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی تھی جبکہ عوامی طورپر اس کے خلاف احتجاج کا مظاہرہ ہوتا تھا۔

New policy to be evolved to get drone strikes stopped: Sartaj Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں