ایموے انڈیا کے صدرنشین کی گرفتاری - تحقیقات کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-01

ایموے انڈیا کے صدرنشین کی گرفتاری - تحقیقات کا حکم

حکومت کیرالا نے آج ان حالات کی جانچ کا حکم دیا جن کے نتیجہ میں نیٹ ورک مارکٹنگ کمپنی ایموے انڈیا کے صدرنشین و چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویلیم پنکنی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جو ایک امریکی شہری ہیں۔ کیرالا کے وزیر پی رادھا کرشنن نے ساؤتھ زون کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس شنکر ریڈی سے کہاکہ وہ ان حالات کی تحقیقات کریں جن کے نتیجہ میں ریاستی کرائم برانچ نے ایموے کے صدر کو ان کے خلاف درج کئے گئے دھوکہ دہی کیسس کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔ ایموے کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی تھی اور اپنے صدرنشین کی گرفتاری کے خلاف پولیس کارروائی کے پس منظر میں وزیر کارپوریٹ امور سچن پائلٹ نے کل دہلی میں کہا تھا کہ حکومت دھوکہ دہی پر مبنی پونزی اسکیمات اور نیک نام و قانون کے پابند اداروں کی جانب سے چلائے جانے والے حقیقی بزنس کے درمیان امتیاز کرنے قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم (وزارت کارپوریٹ امور) متعلقہ وزارتوں اور صنعتوں کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے تاکہ قانون میں موجود پچیدگیوں کو جلد ازجلد دور کیا جاسکے۔

Probe ordered into Amway India Chairman's arrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں