خدابخش لائبریری پر اردو یونیورسٹی کی ڈاکیومنٹری - دوردرشن پر پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-01

خدابخش لائبریری پر اردو یونیورسٹی کی ڈاکیومنٹری - دوردرشن پر پیشکش

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی جانب سے مشہور اور تاریخی خدا بخش لائبریری، پٹنہ پر ڈاکیومنٹری فلم تیار کی گئی ہے جسے 2؍جون 2013ء کو 8بجے صبح اور شام 5:30 بجے شام دوردرشن اردو چیانل پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ پٹنہ میں دریائے گنگا کے کنارے واقع خدا بخش لائبریری 21ہزاری مشرقی مخطوطات اور 2.5لاکھ مطبوعہ کتابوں کا ذخیرہ رکھتی ہے۔ لائبریری اب مکمل طورپر وزارت ثقافت (حکومت ہند) کے تحت کام کررہی ہے۔ ڈاکیومنٹری کا کانسپٹ محمد امتیاز عالم کا ہے۔ اسکرپٹ پروفیسر اعجاز علی ارشد اور وائس اوور ڈاکٹر میر حشمت علی کے ہیں۔ جبکہ جناب رفیق الرحمن پروڈیوسر ہیں۔

Documentary on Khuda Bakhsh Oriental Public Library, Patna

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں