Petrol price hiked by Rs 2 per litre due to weak rupee
روپیہ کی قدر میں گراوٹ اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں ٹیکسیس کے استثنی کے ساتھ پٹرول کی قیمت میں آج آدھی رات سے 2روپئے فی لیٹر اضافہ ہوجائے گا۔ اس بات کا اظہار ایک سرکاری تیل فروخت کنندہ کمپنی او ایم سی نے کیا۔ تیل فروخت کرنے والی سب سے بڑی ہندوستانی کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن (آئی او سی) نے بتایاکہ روپیہ کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں پٹرول کی قیتموں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی او سی کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں پٹرول کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بدستور روپئے کی قدر میں کمی جارہی رہی ہے۔ مزید برآں بین الاقوامی ایم ایس (پٹرول) کی قیمتوں میں بھی اسی وقفہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ لہذا ان دونوں عوامل کے مشترکہ اثرات ایم ایس کی قیمتوں میں اضافہ کا جواز رہے ہیں۔ اس ماہ کے دوران پٹرول کی قیتموں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔یکم جون 2013ء کو ایندھن کی قیمتوں میں 0.75 فیصد فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں