مودی حکومت کے وزیر کو تین سال کی سزائے قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-16

مودی حکومت کے وزیر کو تین سال کی سزائے قید

نریندر مودی حکومت کے ایک سینئر وزیر کو آج پوربندر کی ایک عدالت نے 2006ء میں چونے کے پتھر کی غیر قانونی کانکنی کے سلسلے میں 54کروڑ روپئے والے کیس میں 3سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گجرات کے وزیر آبی وسائل بابو بوکھیریا کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سی وی پانڈیا نے مجرم پایا ہے۔ بوکھیریا کے ساتھ سابق کانگریس ایم پی بھرت اڈویڈارال مبینہ گینگسٹر بھیم ڈولا اوڈیڈارا جو ایک قتل کیس میں سلاخوں کے پیچھے ہے اور اس کے بیٹے لکشمن ڈولا اوڈیڈارا جوپور بندر مارکٹنگ یارڈ کا چیرمین ہے، ہرایک کو 3سال قید اور 5,000روپئے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ 2006ء میں سوراشٹرا کمیکل کمپنی کے مینجر اومیش بھاوسار نے ان چاروں کے خلاف شکایت درج رجسٹر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ان لوگوں نے غیر قانونی طورپر اس اراضی سے چونے کے پتھر کی کانکنی کی جہاں اس کمپنی کو کاکنکی کے حقوق حاصل ہیں۔ شکایت میں یہ بھی تذکرہ کیا گیا کہ انہیں چاروں اشخاص کی جانب سے کی گئی غیر قانونی کانکنی کے سبب 54کروڑ روپئے کا نقصان کا سامنا ہوا۔ پور بندر یہاں سے لگ بھگ 180 کیلو میٹر پر ہے۔ پوربندر پولیس نے بوکھیریا کو 2007ء میں سٹی ایرپورٹ سے حراست میں لیا جب کہ وہ شکایت درج ہونے پر ملک چھوڑ گئے تھے اور انہیں مفرور قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ہائی کورٹ نے بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات منعقدہ دسمبر 2012ء میں بوکھیریا نے صدر پردیش کانگریس ارجن مودھوادیا کو شکست دی اور انہیں مودی حکومت میں جس نے 25 دسمبر کو اقتدار سنبھالا کابینی وزیر بنایا گیا تھا۔

Minister in Narendra Modi govt gets 3-year jail term in illegal mining case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں