Pakistan welcomes PM Manmohan Singh's positive response to Nawaz Sharif's initiatives
وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے نواز شریف کی پہل کا مثبت جواب کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان نے آج کہا ہے کہ دونوں ملکوں کو کشمیر کے بشمول تمام باہمی مسائل کی یکسوئی کیلئے مل کر پرامن طورپر کام کرنا چاہئے اور اب وقت آگیا ہے کہ پرانی سوچ اور دقیانوسی طریقے ترک کردینا چاہئے۔ پاکستان نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی احترام اور مفاد پر مبنی دوستانہ خوش ہم سائیگی اور تعاون پر مبنی تعلقات دونوں ملکوں اور خطہ کے عوام کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کے ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بات دل خوش کن ہے کہ وزیراعظم منموہن سنگھ جن کا پاکستان میں بڑا احترام کیا جاتاہے، نواز شریف کی پہل کا مثبت جواب دیا ہے اور نامزد وزیراعظم سے ملاقات کیلئے خصوی نمائندہ کو روانہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں سے آنے والے بیانات سے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ بات کافی اہم ہے کہ پاکستان میں تبدیلی پر ہندوستان میں محسوس کیا گیا اور سراہا گیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں