امارات کی جیلوں میں مقید ہندوستانی - وطن واپسی کا موقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-02

امارات کی جیلوں میں مقید ہندوستانی - وطن واپسی کا موقع

متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید اکثر ہندوستانیوں نے اگرچہ اپنے ملک واپس ہوکر مابقی قید مکمل کرنے کی سہولت پر شکر و ممنونیت کا اظہار کیا ہے لیکن چند ایسے بھی ہیں جو اپنے وطن واپس ہونا ہی نہیں چاہتے۔ متحدہ عرب امارات نے گذشتہ ماہ ہندوستان کے ساتھ مجرمین کی حوالگی اور قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتہ کی توثیق کی تھی۔ جس کے تحت دونوں ملکوں میں قید اپنے قیدیوں کو وطن واپسی کے بعد سزا مکمل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ لیکن چند قیدی ایسے بھی ہیں جو انتہائی غیر اخلاقی جرائم میں ملوث ہیں، وطن واپس ہونے میں شرم محسوس کررے ہیں کیونکہ انہیں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور اس سے متعلق جرائم کے ضمن میں سزا ہوئی تھی۔ ایک ہندوستانی قیدی جس کو قتل کے الزام میں 10سال کی سزا ہوئی تھی اب یہ امید کررہا ہے کہ مابقی تین سال کی قید وہ ہندوستان کی جیل میں مکمل کرسکتا ہے۔ اس قیدی نے کہاکہ تقریباً 200 افراد قتل اور ایسے ہی دیگر مقدمات کے ضمن میں یہاں کی جیلوں میں قید ہیں، اپنے وطن واپس ہونا چاہتے ہیں۔ ایک قیدی جس کی نشاندہی بی اے کی حیثیت سے کی گئی ہے کہا کہ میرے پاس اپنے ارکان خاندان سے ٹیلی فون پر بات چیت کیلئے پیسے نہیں ہیں اگر میں اپنے وطن واپس ہوجاؤں تو وہاں کی جیل میں رہتے ہوئے کم سے کم اپنے ارکان خاندان کو دیکھ سکتا ہوں۔ یہ اور بات ہے کہ مجھے قیدی کے روپ میں دیکھتے ہوئے میرے بچوں کو تکلیف ضروری ہوگی۔ ایک اور قیدی 37سالہ کے بی نے کہاکہ وہ 2009ء سے جیل میں ہے اور قید کے 10سال ہنوز باقی ہیں۔ ایک ہندوستانی کار پینٹر کی بیوی رشمی نے کہاکہ وہ اور اس کا خاندان کے بی کی واپسی کے منتظر ہیں، وہ حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے سڑک حادثہ کی پاداش میں قید ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں تقریباً 1,200 ہندوستانی مختلف جرائم کے سبب قید ہیں۔

Some Indians in UAE jails are ashamed to come to Indian jails

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں