Pakistan increases defence budget by 15 percent
پاکستان کی مالی بحران سے دوچار نئی حکومت نے دفاعی بجٹ میں غیر معمولی 15 فیصد اضافہ کا اعلان کیاہے جو 627 بلین روپئے تک پہنچ جائے گا۔ بجٹ منصوبہ مصارف میں ملک کی طاقتور فوج کو سب سے زیادہ حصہ دیا جارہا ہے۔ حکومت نے جاریہ مالیتی سال کیلئے جو منصوبہ مصارف تیار کیا ہے اس میں دفاع کیلئے 627بلین روپئے (تقریباً 6.32بلین ڈالر) کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ملک کی تین دفاعی خدمات کیلئے وفاقی بجٹ 3.985 ٹریلین روپئے کا 15.73 بلین اور بحریہ کیلئے 62.80 بلین روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات بشمول ہتھیاروں کے حصول کے پروگرام کیلئے مختص رقم کی تفصیلات فوری طورپر دستیاب نہیں ہوسکی۔ پارلیمنٹ میں پیش کردہ سرکاری بجٹ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سال 2013-14ء کیلئے دفاعی خدمات کے شعبہ کو 627 بلین روپئے کی رقم مختص کی جارہی ہے جو گذشتہ سال مختص کی گئی 545 بلین روپئے سے تقریباً 15فیصد زیادہ ہے۔ تاہم دستاویزات میں دفاعی مصارف کیلئے جو نظر ثانی شدہ تخمینے پیش کئے گئے ہیں اس میں رواں سال کیلئے 570 بلین روپئے اور نئے منصوبہ مصارف میں 627 بلین روپئے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان اعداد و شمار کے لحاظ سے بجٹ مصارف میں صرف 10فیصد اضافہ ہوگا۔ بجٹ دستاویزات میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی حکومت نے ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 2300 بلین روپئے کی رقم مختص کی ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی زیر قیادت نئی حکومت نے گذشتہ ہفتہ جائزہ لیا ہے جسے بجٹ خسارہ میں کمی اور برقی بحران پر قابو جیسے چیلنجس کا سامنا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں