بہتر تعلقات کے لیے روڈ میپ پر پاکستان کی مکمل عمل آوری ضروری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-13

بہتر تعلقات کے لیے روڈ میپ پر پاکستان کی مکمل عمل آوری ضروری

سب سے زیادہ پسندیدہ ملک کا موقف عطا کرنے کے بشمول ہندوستان کے ساتھ معاشی تعاون کو معمول پر لانے کیلئے پاکستان کو روڈ میاپ پر مکمل عمل آوری کرنی چاہئے۔ ہندوستانی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے یہ بات بتائی۔ کل ان کے اعزاز میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وداعی ظہرانہ میں تقریر کرتے ہوئے سبھروال نے کہاکہ معاشی روڈ میاپ پر مکمل عمل آوری کی ضرورت ہے تاکہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تجارت اور سرمایہ ہوسکے۔ ہندوستانی سفیر نے ستمبر 2012ء میں معتمدین کامرس کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون پر ہوئی 7روز کی مذاکرات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان کا حوالہ دیا اور کہاکہ اس بات چیت کے بعد یہ تعلقات کو معمول پر لانے اور معاشی روابطہ میں اضافہ کیلئے روڈمیاپ بنایا گیاتھا۔ مشترکہ بیان میں یہ اتفاق کیا گیا تھا کہ پاکستان دسمبر 2012ء تک ہندوستان کو سب سے زیادہ پسندیدہ ملک کا موقف عطا کرے گا۔ اس کے بعد ہندوستان کو اپریل تک سافٹا کی حساس فہرست کو 100میٹر ٹیرف لائن یعنی 6ہندسی سطح پر لانا تھا۔ سرت سبھروال جنہوں نے 4سال تک ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہے کہا کہ نئی دہلی نے پاکستان سے سرمایہ کاری اور سافٹا ٹیرف لائن کم کرنے کے بشمول کئی فیصلوں پر عمل آوری شروع کی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں نئی حکومت کے قیام کے بعد توقع ہے کہ پاکستان اس تعاون کیلئے روڈ میاپ پر عمل کرے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے ریمارکس کا خیرمقدم کیا جنہوں نے کہاتھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ سرحد کے دونوں جانب اسی طرح کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ ستمبر 2011ء میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی مذاکرات کے بعد کئی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ گذشتہ سال فروری میں ہندوستانی وزیر کامرس نے دورہ کیا۔ پاکستان سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ دونوں جانب بھروسہ کا فقدان پایا جاتاہے۔ جب تعلقات میں بہتری ہوگی ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی۔

Pak should implement roadmap for better ties, MFN status

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں