وزارت عظمیٰ انتخاب - نواز شریف کے خلاف پی۔پی۔پی کے سینئر قائد امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-01

وزارت عظمیٰ انتخاب - نواز شریف کے خلاف پی۔پی۔پی کے سینئر قائد امیدوار

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے متفقہ رائے دہی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے جبکہ پارٹی سینئر قائد مخدوم امین فہیم کو پی ایم ایل این کے سربراہ نواز شریف کے مقابلہ میں 5جون کو پارلیمنٹ میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اپنا نمائندہ بنائے گی۔ سابق وفاقی وزیر فہیم پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے سربراہ ہیں۔ اسی نام کے ساتھ پارٹی نے الیکشن کمیشن کے پاس اپنا رجسٹریشن کروایا ہے۔ وہ 5جون کو قومی اسمبلی کے انتخاب میں پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔ تاہم پی پی پی کا اقدام نواز شریف پر اثر انداز نہیں ہوگا جبکہ پارلیمنٹ کے 342 رکنی ایوان زیریں میں پی ایم ایل این کو اکثریت حاصل ہے۔ پی ایم ایل این قائدین نے بتایاکہ غیر معمولی تیسری معیاد کیلئے وزیراعظم کی حیثیت سے نواز شریف کا انتخاب محض ایک رسمی کارروائی ہوگا۔ پی پی پی نے قبل ازیں بتایا تھا کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کو برقرار رکھنے نواز شریف کی تائید میں ووٹ دے سکتی ہے۔ 2008ء کے انتخابات میں پی پی پی واحد اکثریتی پارٹی کی حیثیت سے منظر عام پر آئی تھی جبکہ اس کے وزارت عظمی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی بلا مقابلہ منتخب کیا گیا تھا تاہم پی پی پی کے بیشتر قائدین کا یہ تاثر ہے کہ اگر پارٹی مرکز میں پی ایم ایل این کیلئے نرم رویہ اختیار کرے تو پارٹی کو اور بھی زیادہ نظرانداز کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پاکستان تحریک پارٹی پی پی پی کیلئے امکانی خطرہ ہے جبکہ اگر پی پی پی اپنی مفاہمتی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے دوست اپوزیشن کا موقف اختیار کرے تو اس صورت میں اسے اپوزیشن کے رول سے محروم کیا جاسکتا ہے۔ پی پی پی کے سکریٹری جنرل لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ان کی پارٹی وزیراعظم کے انتخاب کیلئے دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے بتایاکہ میری پارٹی دوسری سب سے بڑی پارٹی ہے جسے قومی اسمبلی میں 38 نشستیں حاصل ہیں لہذا وہ کسی بھی دوسری پارٹی کی محکوم نہیں بنے گی۔ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف پارٹی کے ارکان کو 31 نشستیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ پارٹی نے وزیراعظم کے عہدہ کیلئے جاوید ہاشمی کو امیدوار بنایا ہے۔

Pak premier elections: PPP fields senior leader Fahim against Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں