حق معلومات قانون میں ترمیم کا امکان نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-10

حق معلومات قانون میں ترمیم کا امکان نہیں

حکومت نے سیاسی پارٹیوں پر کڑی نظر رکھنے اور ان کی سرگرمیوں کا پتہ چلانے کیلئے حق معلومات قانون میں ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔ سی آئی سی کے حالیہ ریمارک کے بعد معلومات فراہم کرنے سیاسی پارٹیوں کو پابند بنانے کیلئے حق معلومات قانون میں ترمیم کی تجویز رکھی گئی تھی تاکہ اس قانون میں شفافیت لائی جاسکے۔ حکومت کا موقف یہ ہے کہ سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے احکام کو مسترد کردیاجائے۔ اس کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں نے مشترکہ طورپر یہ مہم چلائی۔ سی آئی سی احکام کو اپنی پارٹی کی جانب سے مسترد کردئیے جانے کے بعد کانگریس لیڈر اور وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے کہاکہ انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کی جائے توشفافیت لانے میں مدد ملے گی اور اچھا کام ہوسکے گا۔ محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ میں عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آر ٹی آئی قانون پر عمل آوری کیلئے یہ محکمہ نوڈل حیثیت رکھتا ہے۔ عہدیدار نے کہاکہ وزارت اس سلسلہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتی ہے کہ سی آئی سی کے احکام میں کوئی خرابی نہیں ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جائے گا اگر ایک سیاسی پارٹی ہمیں تحریری طورپر جواب طلب کرتی ہے تو ہم بلاشبہ اس قانون سے متعلق معاملہ پر وضاحت کریں گے۔ اپنے اہم رولنگ میں سی آئی سی نے 3 جون کو کہا تھا کہ سیاسی پارٹیاں بھی عوامی اتھاریٹی ہوتی ہیں اور وہ حق معلومات قانون کے تحت شہریوں کیلئے جوابدہ ہیں۔

No move to amend RTI Act for immunity to pol parties: Govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں