انسداد دہشت گردی مرکز کے قیام کی تجویز ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-10

انسداد دہشت گردی مرکز کے قیام کی تجویز ختم

این سی ٹی سی سے متعلق شدت سے مذاکرات ہونے کے بعد اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کو خاموشی سے دفن کردیاجائے گاک یونکہ حکومت نے یہ واضح کردیا ہے کہ غیر کانگریس چیف منسٹرس کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث انسداد دہشت گردی ادارہ تشکیل دینے کیلئے کوئی قانون نہیں لایا جائے گا۔ وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاکہ ان کی وزارت پارلیمنٹ میں ایک قانون لانے کے اختیارات کو وسعت نہیں دے رہی ہے جیسا کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے تجویز رکھی تھی کہ انسداد دہشت گردی ادارہ کے امکانات پر غور و خوص بحث و مباحث ہونے چاہئے۔ سشیل کمار شنڈے نے قومی انسداد دہشت گردی سنٹر (این سی ٹی سی) کے قیام کیلئے قانون بنانے کے امکانات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہاکہ "جی نہیں" ہم نے ایسی کوئی تجویز نہیں رکھی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا حکومت این سی ٹی سی کیلئے ایک عاملہ احکام جاری کررہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم اب کچھ نہیں کررہے ہیں ہم نے چیف منسٹروں کے سامنے اس تجویز کو رکھا تھا لیکن ان میں سے بعض نے این سی ٹی سی کی شدید مخالفت کی لہذا اس پر مزید کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ این سی ٹی سی کیلئے پیش کردہ تجویز کی جن چیف منسٹروں نے مخالف کی ان میں چیف منسٹر ممتا بنرجی( مغرب بنگال) نتیش کمار(بہار)، جیہ للیتا(ٹاملناڈو) نریندر مودی( گجرات) رمن سنگھ (چھتیس گڑھ)، شیوراج سنگھ چوہان(مدھیہ پردیش) اور پنجاب کے ڈپٹی چیف منسٹر سکبیر سنگھ بادل شامل ہیں۔ کانگریس کے چیف منسٹرس پرتھوی راج چوہان(مہاراشٹرا)، سدا رامیا(کرناٹک) اور آسام کے چیف منسٹر ترون گوگوئی نے ابھی ایس سی ٹی سی کی نظر ثانی شدہ تجویزپر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر بہار نے مرکز سے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ سے اس مسودہ کی منظوری حاصل کرلے انسداد دہشت گردی ادارہ قائم کرنے کیلئے وسیع تر مباحث کی ضرورت ہوگی۔ ذرائع نے بتایاکہ چیف منسٹروں کی کانفرنس میں وزیر داخلہ نے بھی کہا تھا کہ ایس سی ٹی سی کے قیام کا فیصلہ تمام انصاف رائے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Govt not to press for National Counter Terrorism Centre after facing strong opposition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں